0
Friday 28 Oct 2016 16:07

ڈی آئی خان، اسلام آباد میں پولیس کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی

ڈی آئی خان، اسلام آباد میں پولیس کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پاکستان تحریک انصاف اور اس کی ذیلی تنظمیوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ کنونشن پر لاٹھی چارج کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ گزشتہ روز اسلا م آباد میں یوتھ کنونشن پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کیا۔ اس کے خلاف عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں وفاقی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہال ڈیرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی میٹنگ ہوئی جس مین دو نومبر کو اسلام آباد جانے کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا گیا۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹانک اڈہ سے اس لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو ڈیرہ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ کارکنوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کشمیر چوک سے حقنواز پارک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ورکر کنونشن کے دوران پولیس کے تشدد کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں حقنواز پارک سے کشمیر چوک تک تحصیل ناظم عمر امین گنڈہ پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ کشمیر چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم عمر امین گنڈہ پور نے کہا کہ نواز شریف عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں پولیس تشدد سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دونومبر کو اسلام آباد ہر صورت میں پہنچیں گے نواز شریف سے تلاشی لیں گے یا استعفٰی۔
خبر کا کوڈ : 579068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش