0
Friday 28 Oct 2016 18:49

دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیر ہو چکی ہے، سنی تحریک

دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیر ہو چکی ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک گیر یوم مذمت منایا گیا۔ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشتگردی کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور شہداء کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی۔ لاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری، علامہ سرفراز سیالوی و دیگر نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے، دہشتگردی کیخلاف نئی صف بندی ناگزیر ہو چکی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالے بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، دہشتگردوں کے سیاسی سہولت کاروں کو قومی مجرم قرار دیکر بے نقاب کیا جائے، کوئٹہ میں بے گناہ انسانوں کو شہید کرنیوالے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے، ملک کو دہشتگردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے، حکومت سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے، دہشتگردی کی خونی لہروں کے آگے بند باندھنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام محب وطن قوتیں اپنا کردار ادا کریں، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی اور دہشتگردی کے خاتمے کا سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے، اگر حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو اقتدار سے الگ ہو جائیں، پاکستان سنی تحریک ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 579095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش