0
Friday 28 Oct 2016 21:08

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک گیر مظاہرے، جنوبی پنجاب میں بھی احتجاج

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک گیر مظاہرے، جنوبی پنجاب میں بھی احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک کے جید علمائے کرام پر عائد پابندیوں، عزاداری سید الشہداء پر لگائی جانے والی قدغنیں، عزاداروں پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور میں فرید گیٹ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سید اظہر عباس نقوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے خانیوال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی اور مطالبات کے حق میں قرارداد منظور کی۔ لیہ میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حکومت کے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔ ڈیرہ غازیخان میں نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد کے باہر احتجاجی مظاہر کیا گیا، علی پور میں نماز جمعہ کے امام بارگاہ مہاجرین کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسنین رضا کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے سانحہ کوئٹہ، بزرگ شیعہ علما کرام کو شیڈول4میں ڈالنے، بیلنس پالیسی کے تحت شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے، عزاداری کو محدود کرنے جیسے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 579125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش