QR CodeQR Code

حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کی نذر کردئیے، ملک نذیر سوبھی

29 Oct 2016 11:49

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اسے احتساب سے نہیں بچاسکتے، کیونکہ قوم اب کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے سڑکوں پرنکل آئی ہے، ہمارے ورکر 2 نومبر کو ہر صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے رہنما ملک نذیر سوبھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ کنٹینرز نہ لگائے جائیں، مگر حکومت نے کنٹینرز لگا کر خود راستے بند کئے اور پی ٹی آئی کے پر امن کنونشن پر دھاوا بول کر ہائیکورٹ کے احکامات پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کی نذر کردئیے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اسے احتساب سے نہیں بچاسکتے، کیونکہ قوم اب کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے سڑکوں پرنکل آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف آف شورا کاؤنٹس ہولڈر وزیراعظم فیملی کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، ہمارے ورکر 2 نومبر کو ہر صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے، گرفتاریاں کارکنوں کا راستہ نہیں روک سکتیں اور نہ انہیں خوفزدہ کیا جاسکتا ہے، ہماری کامیابی نوشتہ دیواری ہے۔


خبر کا کوڈ: 579213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579213/حکومت-نے-ہائیکورٹ-کے-احکامات-پولیس-تشدد-اور-لاٹھی-چارج-کی-نذر-کردئیے-ملک-نذیر-سوبھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org