QR CodeQR Code

سندھ میں شادی ہالز کی وقت پر بندش اور ون ڈش پابندی پر عمل درآمد مؤخر

29 Oct 2016 14:20

اسلام ٹائمز: وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، لیکن شادی ہالز مالکان نے جنوری تک کیلئے اپنے ہالز بک کر رکھے ہیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ فیصلے کے اطلاق کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنے اور ون ڈش پر پابندی کا فیصلہ آئندہ سال تک موخر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں یکم نومبر سے شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے اور ون ڈش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران منظور وسان نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، لیکن شادی ہالز مالکان نے جنوری تک کیلئے اپنے ہالز بک کر رکھے ہیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ فیصلے کے اطلاق کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور وسان کی تجویز پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بھلائی اور بہتری کیلئے شادی ہالز اور ون ڈش پر پابندی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 579263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579263/سندھ-میں-شادی-ہالز-کی-وقت-پر-بندش-اور-ون-ڈش-پابندی-عمل-درآمد-مؤخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org