QR CodeQR Code

الطاف حسین کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

29 Oct 2016 14:31

اسلام ٹائمز: انسدادِ دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے متحدہ بانی، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 50 سے زائد ملزمان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین، فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے وسیم اختر کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج 2 بجے تک سنایا جائے گا، جبکہ وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، سلمان مجاہد، رشید گوڈیل، کیف الوریٰ سمیت 50 سے زائد ملزمان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 579267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579267/الطاف-حسین-کے-ایک-بار-پھر-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org