0
Saturday 29 Oct 2016 16:12

فوج مارشل لاء نہیں لگائے گی، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیراعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے، پرویز مشرف

فوج مارشل لاء نہیں لگائے گی، تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیراعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی نہ آئی تو اگلے وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی ہونگے، عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوج مارشل لاء نہیں لگائی گئی تاہم عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، موجودہ صورت حال کی ذمہ دار حکومت ہے جو بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے، حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ پرویز مشرف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جب تک عوام کو انصاف نہیں ملے گا لوگ اسی طرح سڑکوں پر نکلتے رہیں گے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے پہلے بھی دھرنے دیئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
خبر کا کوڈ : 579312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش