QR CodeQR Code

ریمنڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی رسم چہلم

7 Mar 2011 00:28

اسلام ٹائمز:لواحقین کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کے استثنی کی درخواست مسترد ہونے سے مطمئن ہیں، قتل کی تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہیں، وہ خون بہا نہیں لیں گے، ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی لگنی چاہیے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مزنگ چونگی پر امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فیضان حیدر اور محمد فہیم جبکہ امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عبادالرحمن کی رسم چہلم اتوار کے روز ادا کی گئی۔
فیضان حیدر کے بھائی کا کہنا ہے کہ خون بہا نہیں لیں گے، چہلم کی تقریبات میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ مرحومین کی مغفرت کے لئے دعائیں بھی کی گئیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، مقتول فیضان کے بھائی عمران حیدر نے کہا کہ وہ ریمنڈ کے استثنی کی درخواست مسترد ہونے سے مطمئن ہیں، قتل کی تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ خون بہا نہیں لینگے۔ ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی لگنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 57939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/57939/ریمنڈ-کے-ہاتھوں-قتل-ہونے-والے-پاکستانیوں-کی-رسم-چہلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org