QR CodeQR Code

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

29 Oct 2016 22:59

اسلام ٹائمز: زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں صبح 8 بج کر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 2 اور زمین میں اس کی گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناران سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 579452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579452/مانسہرہ-اور-گردونواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org