QR CodeQR Code

کوئٹہ حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہے، امریکا

29 Oct 2016 23:06

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے سے متعلق تبصرہ قبل از وقت ہے، ابھی پاکستانی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اس لئے اس بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کی جانب سے امریکی سفیر کو کوئٹہ دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دیئے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی علم نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 579454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579454/کوئٹہ-حملے-میں-داعش-کے-ملوث-ہونے-کی-بات-قبل-وقت-ہے-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org