0
Saturday 29 Oct 2016 07:30

بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے سومالو میں ایف سی نے دہشت گردوں کے تین کیمپ مسمار کر دیئے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوسری جانب بلوچستان میں بارکھان کے علاقے (دلوائی ) میں دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کرکے ایک غار سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ ادھر بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ سے ٹریکٹر ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 579481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش