QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی پڑھے لکھے نوجوان چلا رہے ہیں، مسعود خان

30 Oct 2016 10:07

اسلام ٹائمز: پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ذریعے بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں داعش، القاعدہ یا جیش محمد سمیت کسی شدت پسند تنظیم کا کوئی وجود نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی نہتے اور پڑھے لکھے نوجوان چلا رہے ہیں جن کا سب سے بڑا ہتھیار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ہے۔ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل تحقیقاتی مشن مقبوضہ کشمیر بھیج کر حقائق معلوم کئے جائیں کہ پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوانوں کا کسی شدت پسند تنظیم سے کبھی تعلق رہا ہے یا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے بھارت کی بلوچستان میں درپردہ جنگ کی مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کے ذریعے بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ برطانوی وزیراعظم اپنے آئندہ دورہ ہندوستان میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں اور دو طرفہ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے سے پہلے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ میئرز، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر مجبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں۔ ہم کوئی آپشن لے کر مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم ریاست کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں کسی کو ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 579505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579505/مقبوضہ-کشمیر-میں-تحریک-آزادی-پڑھے-لکھے-نوجوان-چلا-رہے-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org