0
Sunday 30 Oct 2016 10:18

عمران خان دھرنا سیاست ختم کرکے عوام کی خدمت کریں، سردار سکندر

عمران خان دھرنا سیاست ختم کرکے عوام کی خدمت کریں، سردار سکندر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان اور آزاد کشمیر تا قیامت سلامت رہیں، بھارتی افواج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ عمران خان دھرنا سیاست کو ختم کر کے عوام کی خدمت کریں، پاکستان اس وقت کسی بڑے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا اور عمران خان افراتفری پھیلانے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے عملی طور پر کام کر دکھایا عوام کی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برگیڈیئر(ر) محمد اکبر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت عوام کا احساس محرومی ختم کر کے بھرپور ریلیف دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تتہ پانی گرم چشمہ اور دریائے پونچھ قدرت کی وہ انمول نعمتیں ہیں جن سے آزاد حکومت بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے، خرابی صحت کے باعث اکثر لوگوں سے ملاقات نہیں ہو سکتی، عوام میرے دل میں بستے ہیں اور ان کی بھلائی کیلئے حکومت کی ہر لمحہ رہنمائی کرتا رہوں گا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ تارکین وطن کے مسائل سے وزیراعظم فاروق خان کو آگاہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 579510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش