QR CodeQR Code

ملتان، عوامی تحریک کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے، کوئی بھی ہاتھ نہ لگا

30 Oct 2016 23:28

اسلام ٹائمز: چھاپوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے کسی رہنما نے اور کارکن نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا، ن لیگ اتنی زیادتی کرے جتنی کل کو برداشت کر سکے۔ پنجاب کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن راؤ عارف رضوی اور سابق ضلعی امیر میجر ریٹائرڈ اقبال چغتائی کے گھر پر ملتان پولیس کے چھاپے، اہل خانہ سے بدتمیزی اور بلاوارنٹ گھر کی تلاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی مخالفین سے جینے کا حق چھین رہی ہے اور سیاسی کارکنوں سے زیادتی کر رہی ہے۔ پولیس عوامی تحریک کے رہنماں کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مار رہی ہے۔ آئی جی پنجاب اس کا نوٹس لیں۔ عوامی تحریک کے کسی رہنما نے اور کارکن نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔ انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اتنی زیادتی کرے جتنی کل کو برداشت کر سکے۔ پنجاب کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ شہریوں سے ان سے زندہ رہنے کا حکومت حق چھین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک عوامی تحریک کے 20 سے زائد رہنماں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہم نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ پولیس کو ظلم سے روکیں اور سیاسی کارکنان سے زیادتیاں بند کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 579712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579712/ملتان-عوامی-تحریک-کے-رہنمائوں-گھروں-پر-چھاپے-کوئی-بھی-ہاتھ-نہ-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org