QR CodeQR Code

مسلح جھتوں کیساتھ اسلام آباد داخل ہوئے تو گرفتار کرلیں گے، وزارت داخلہ

31 Oct 2016 01:30

اسلام ٹائمز: وزیر داخلہ نے کے پی کے کے سینئر افسران سے رابطہ کرکے پیغام دیا ہے کہ پرویز خٹک کل اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن ان کے ساتھ مسلح جتھے آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ خیبرپختونخوا کے سینئر افسران سے رابطہ کیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو مسلح جتھے کے ساتھ آنے کی صورت میں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے سینئر افسران سے رابطہ میں پیغام دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن ان کے ساتھ مسلح جتھے آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آج ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کے ایک صوبائی وزیر بھاری اسلحہ اور چند سو احتجاجی کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد داخل ہوئے، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 579721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579721/مسلح-جھتوں-کیساتھ-اسلام-آباد-داخل-ہوئے-گرفتار-کرلیں-گے-وزارت-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org