QR CodeQR Code

مذہبی جماعتوں کا گرینڈ الائنس آنے والے انتخابات میں قوم کے ہر مسئلے کا حل ہوگا، شاہ اویس نورانی

31 Oct 2016 01:22

اسلام ٹائمز: مرکزی و صوبائی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اپنے احتجاج یا ریلیوں کے لئے دو کروڑ کی آبادی کے شہر کو اذیت سے دوچار کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ پیپلز پارٹی لیاری کے پیپلز گراؤنڈ میں جلسے کرلیا کرے شہر کو سیل نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو مسلسل اذیت سے دوچار کرنے کے لئے بے ہنگم اور بلاضرورت احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور مخالفت کی سیاست پھر سے شروع کردی گئی ہے، ایک طرف بھارت ہم سے جنگ کی تیار ی کر رہا ہے دوسری طرف حکومت و اپوزیشن نے نیشنل سیکورٹی کو بالائے طاق رکھ دیا ہے، فوج اور سیکورٹی اداروں کے لئے مسلسل درد سر بنائے رکھنے والی سیاسی جماعتیں سانحہ کوئٹہ کی اصل ذمہ دار ہیں، ایک سینئر وفاقی وزیر سے اس طرح کی غلطی ہوجانا کہ وہ حساس قومی معاملات کو میڈیا پر لے آئے یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سنجیدہ لوگوں کی کمی ہے، پارلیمنٹ میں موجود اراکین نے پارلیمنٹ کا تقدس پامال کر کے اسے قومی مسائل کے حل کا مرکز نہیں بلکہ ذاتیات کی جنگ کا اکھاڑہ بنا دیا ہے، مذہبی جماعتوں کا گرینڈ الائنس آنے والے انتخابات میں قوم کے ہر مسئلے کا حل ہوگا، ہمیں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے، قوم دھرنے اور مظاہروں سے مزید بے وقوف نہیں بن سکتی ہے، بلاول نے کراچی کی سڑکوں پر رقص و سرور اور بے حیائی پھیلا کر 16 اکتوبر کے شہداء کا خراج عقیدت نہیں بلکہ شرمندی اور عذاب میں مبتلا کیا، بزرگوں کو مشورہ دینا چاہیئے تھا کہ اسلام میں مرحومین کے ایصال ثواب کی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 579731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579731/مذہبی-جماعتوں-کا-گرینڈ-الائنس-آنے-والے-انتخابات-میں-قوم-کے-ہر-مسئلے-حل-ہوگا-شاہ-اویس-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org