QR CodeQR Code

موچی گیٹ گرنیڈ دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، ملبے سے برآمد ہونیوالے گرنیڈز کی تعداد 21 ہو گئی

31 Oct 2016 10:02

اسلام ٹائمز: حادثے میں زخمی ہونیوالا 25 سالہ احسن رضا اور 20 سالہ عاصم کئی روز تک وینٹی لینٹر پر رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہیں۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر سی ٹی ڈی انسپکٹر صدیق کے مطابق ملبے کی کھدائی کے دوران ملنے والے ہینڈ گرنیڈز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں دھماکے سے گرنیوالی چھت کے ملبے تلے دب کر زخمی ہونیوالے 2 اور افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ چند روز قبل اندرون موچی گیٹ میں دھماکے سے ایک دوسرے سے متصل 4 مکان زمین بوس ہوگئے تھے۔ حادثے کے باعث ملبے تلے دبنے سے 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونیوالا 25 سالہ احسن رضا اور 20 سالہ عاصم کئی روز تک وینٹی لینٹر پر رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے متوفین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہیں۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر سی ٹی ڈی انسپکٹر صدیق کے مطابق ملبے کی کھدائی کے دوران ملنے والے ہینڈ گرنیڈز کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، جلد ہی ہینڈ گرنیڈز کے مکان میں آنے کے حوالے سے حقائق سامنے آ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس پہلو پر بھی تفتیش کر رہی ہیں کہ کہیں یہ گرنیڈ چہلم کے جلوس پر حملے کیلئے تو نہیں لائے گئے تھے۔ کیوں کہ جس گھر سے گرنیڈ ملے ہیں وہ اہلحدیث مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ سعید کے پیرو کار بھی بتائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 579741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579741/موچی-گیٹ-گرنیڈ-دھماکے-کے-مزید-2-زخمی-دم-توڑ-گئے-ملبے-سے-برآمد-ہونیوالے-گرنیڈز-کی-تعداد-21-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org