QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی خانیوال میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

31 Oct 2016 12:53

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، رائفل اور دیگر خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے احمد ولی پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال کے علاقے احمد ولی پل کے قریب کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر احمد ولی پل کے قریب چھاپا مارا گیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 2 سے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، رائفل اور دیگر خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 579785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579785/سی-ٹی-ڈی-کی-خانیوال-میں-کارروائی-کالعدم-تنظیم-کے-4-مبینہ-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org