QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی نے جے ایس او طالبات کو تحلیل کر دیا، ملک بھر میں سرگرمیوں سے روک دیا

31 Oct 2016 13:20

اسلام ٹائمز: اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ'' بعض وجوہ کی بنیاد پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات تحلیل کی جاتی ہے، تاحکم ثانی طالبات نہ تو علامہ سید ساجد علی نقوی کا نام استعمال کرسکتی ہیں اور نہ ہی کیس تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض وجوہات کی بناء جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (طالبات) کو تحلیل کر دیا، اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ'' بعض وجوہ کی بنیاد پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات تحلیل کی جاتی ہے، تاحکم ثانی طالبات نہ تو علامہ سید ساجد علی نقوی کا نام استعمال کرسکتی ہیں اور نہ ہی کیس تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بن سکتی ہیں، نوٹیفیکیشن 29 اکتوبر کو مرکزی دفتر سے جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ بتول نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے اور اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ میرا کوئی بھی بیان میرا ذاتی سمجھا جائے نہ کہ تنظیمی۔


خبر کا کوڈ: 579802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579802/علامہ-ساجد-نقوی-نے-جے-ایس-او-طالبات-کو-تحلیل-کر-دیا-ملک-بھر-میں-سرگرمیوں-سے-روک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org