QR CodeQR Code

کراچی، مجلس عزا پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

31 Oct 2016 17:00

اسلام ٹائمز: شہداء کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں مولانا محد حسین کی زیر اقتدا ادا کی گئی، بعد ازاں شہداء کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں دو روز قبل مجلس عزا پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چار عزاداروں کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مولانا محمد حسین کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی، جبکہ ایک اہلسنت شہید ڈرائیور کی نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر بروز ہفتہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں واقع لاروش ریسٹورنٹ کے برابر والی گلی میں خواتین کی مجلس عزا منعقد ہو رہی تھی، جس پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں ایک اہلسنت ڈرائیور بھی شامل ہے، جس کی نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کی جا چکی ہے، جبکہ دیگر چار اہل تشیع شہداء کی نماز جنازہ آج مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مولانا محمد حسین کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی ہے، جس میں ہزاراوں افراد شریک تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، عہدیداران علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، میثم عابدی، سید رضا نقوی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، محمد یعقوب شہباز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں شہداء کی تدفین وادئ حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 579864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579864/کراچی-مجلس-عزا-پر-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-شہید-ہونے-والوں-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org