QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں معاویہ ہلاک

31 Oct 2016 17:28

اسلام ٹائمز: دھپانوالہ بند روڈ پر دہشت گردوں نے اچانک پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی، جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد اسد معاویہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، حملہ آور شیعہ کلنگ اور ڈی پی او آفس پر حملے میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی جوابی کارروائی سے خطرناک ٹارگٹ کلر اور دہشت گرد اسد معاویہ ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاویہ پولیس کو فرقہ ورانہ قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد کیسز میں انتہائی مطلوب تھا۔ اس کے قبضے سے دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ و موبائل فون پولیس نے برآمد کرلیے ہیں۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں بند دھپانوالہ پر ایس ایچ او کینٹ ضیاء اللہ پولیس کے ہمراہ پولیس موبائل میں گشت پر تھے کہ جھاڑیوں میں چھپے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس جوانوں کی فوری جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مرنے والے ملزم کی شناخت معاویہ وقاص عرف ببو عرف اسد معاویہ ولد محمد جان سکنہ مدینہ کالونی کے نام سے کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق عمر خطاب گروپ سے تھا اور وہ ڈی پی او آفس پر خود کش حملے، پولیس اور اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ او کینٹ ضیا ء اللہ کی رپورٹ پر مارے جانے والے وقاص عرف ببو عرف اسد معاویہ کیخلاف 324-353-427-15AA-5ESA-7ATA پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 579878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/579878/ڈی-آئی-خان-پولیس-موبائل-پر-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-جوابی-کارروائی-میں-معاویہ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org