0
Tuesday 1 Nov 2016 15:30

عمران خان پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائیں تو جگہ دینے کیلئے تیار ہیں، ن لیگ

عمران خان پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائیں تو جگہ دینے کیلئے تیار ہیں، ن لیگ
اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت نے عمران خان کے پورے خاندان کے نام پانامالیکس میں ہونے کا الزام لگا دیا۔ دانیال عزیز کہتے ہیں احتساب کا نعرہ وہ لگا رہے ہیں جن کا خود احتساب ہونا ہے۔ طلال چوہدری نے پرویزخٹک کو صحت کے مطابق پنگا لینے کا مشورہ دیا ہے، حکومت نے کپتان کو خبردارکر دیا۔ کسی صورت اسلام آباد بند نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال عزیز نے قرار دیاکہ احتساب کے نام پر فساد پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان خود حساب دینے کے بجائے شہر اقتدار بند کرنا چاہتے ہیں۔ طلال چوہدری بھی تحریک انصاف پر بھڑکے اور پرویزخٹک کو پاکستانی بننے اور صحت کے مطابق پنگا لینے کا مشورہ دے ڈالا، وزیرمملکت محمد زبیرنے عمران خان کودس لاکھ افراد لانے پر احتجاج کیلیے اسلام آباد میں جگہ دینے کی پیش کش کردی۔
خبر کا کوڈ : 580033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش