QR CodeQR Code

پرویز خٹک سے واپس صوابی جانے کو کہہ دیا ہے، عمران خان

1 Nov 2016 10:19

اسلام ٹائمز: معاون خصوصی وزیر اعلی پرویزخٹک کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو برہان سے واپس صوابی انٹرچینج بلالیا گیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل صوابی انٹرچینج پر طے کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے بعد میں نے پرویز خٹک سے واپس صوابی جانے کے لیے کہہ دیا ہے۔ عمران خان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بنی گالہ پہنچنے کے مشن سے پہلے وہ دوبارہ اکٹھے ہوں، آرام کریں اور تازہ دم ہو جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے پی کی ہمت پر ان کو مبارکباد دیتا ہوںکہ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے کی جانے والی آنسو گیس شیلنگ اور طاقت کے استعمال کا مقابلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پرویزخٹک کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو برہان سے واپس صوابی انٹرچینج بلالیا گیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل صوابی انٹرچینج پر طے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 580073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580073/پرویز-خٹک-سے-واپس-صوابی-جانے-کو-کہہ-دیا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org