0
Tuesday 1 Nov 2016 10:30
جتنا ظلم کیا جا رہا ہے اتنا ہی قوم کا جذبہ بڑھ رہاہے، کل پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کیلئے نکلے گا

نواز شریف اس ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہے، حکومت کچھ بھی کرلے کل اسلام آباد کیلئے ضرور نکلوں گا، عمران خان

نواز شریف اس ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہے، حکومت کچھ بھی کرلے کل اسلام آباد کیلئے ضرور نکلوں گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 2 نومبر کو شٹ ڈائون کی کال دی، حکومت نے پہلے ہی کر دیا ہے، کل جو ہوا اس سے صوبوں کے درمیان تعصب بڑھے گا، نواز شریف اس ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ہے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری اپنی حکمت عملی ہے، میں کسی کے کہے پر عمل نہیں کرتا، حکومت چاہے شہر کے تمام راستے کھود دے، میں 2 نومبر کو ضرور نکلوں گا، پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج میں میرے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی جانا وزیراعلٰی کا آئینی حق ہے، کس قانون کے تحت روکا گیا؟ جھوٹ بولا کہ مسلح لوگ آ رہے ہیں، کہاں تھے مسلح افراد؟ پرویز خٹک کے ساتھ ایسا کیا گیا جیسے وہ دشمن کی فوج ہو۔ انہوں نے سوال کیا کہ کون سے قانون کے تحت کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے؟ کیا انصاف مانگنا کسی پر دبائو ڈالنا ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو آنے نہیں دیا جا رہا، لوگ پہاڑوں سے چڑھ کر آ رہے ہیں، جتنا ظلم کیا جا رہا ہے اتنا ہی قوم کا جذبہ بڑھ رہاہے، کل پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کے لئے نکلے گا۔ پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والا میرا دوست نہیں ہوسکتا، نواز شریف کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، اس کے ذہن میں صرف پیسا چھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر کوئی دباؤ ڈال نہیں رہا، صرف انصاف مانگ رہا ہوں، لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں، میں نے کون سا قانون توڑا ہے جو مجھےنظر بند کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 580086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش