QR CodeQR Code

پرویز خٹک نے جتھے کیساتھ پنجاب پر حملہ کیا، رانا ثناءاللہ

1 Nov 2016 11:22

اسلام ٹائمز: وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 سال سے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پرویز خٹک اپنے ساتھ بلڈوزر اور آدمی لے کر آئے، وہ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرکے پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میں بنی گالہ جا رہا ہوں، یہاں سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے لوگوں کے ہمراہ پنجاب پر حملہ کیا ہے، تحریک انصاف ساری زندگی اس کی قیمت ادا نہیں کر پائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل تقریر میں اپنے تمام کارکنوں کو اسلام آباد اسلحے کیساتھ آنے کا کہا تھا، انہوں نے 3 سال سے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پرویز خٹک اپنے ساتھ بلڈوزر اور آدمی لے کر آئے، وہ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرکے پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ میں بنی گالہ جا رہا ہوں، یہاں سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، حکومت کو کام نہیں کرنے دینا، کیا ایک وزیر اعلی کو یہ بات زیب دیتی ہے؟ ہمیں مذاکرات کرنے کیلئے عمران خان سے ملنے میں کوئی حرج نہیں لیکن وہ ہمیشہ ملنے سے انکار کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا کہ اگر آپ آنا چاہتے ہیں تو بتا دیں ہم آپکو عزت سے لائیں گے لیکن وہ جتھے کا حصہ بنے اور لوگوں کو چڑھائی کرنے کیلئے ساتھ لے آئے۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو روکنے کیلئے صرف آنسو گیس استعمال کی جا رہی ہے، یہ لوگ اس بار نہ جلسہ کرنے آئے ہیں نہ کوئی ریلی، یہ لوگ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 580092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580092/پرویز-خٹک-نے-جتھے-کیساتھ-پنجاب-پر-حملہ-کیا-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org