0
Tuesday 1 Nov 2016 15:31

حکومت کے تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، ڈاکٹر ابو الحسن انصاری

حکومت کے تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود 2نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد پہنچے گا، ڈاکٹر ابو الحسن انصاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جھنگ کے رہنما ڈاکٹر ابو الحسن انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج روکنے کے لیے پنجاب حکومت بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پولیس آئین اور قانون کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت کے دعوے دار حکومت قوم کا پیسہ آنسو گیس کی صورت میں ہوا میں اڑا رہی ہے، لیکن ہمارے کارکنوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں، راستے کھول دیے جائیں تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا اور یہ لاک ڈاؤن پاناما لیکس کے فیصلے تک جاری رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف احتساب سے بچ نہیں سکتے، آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف احتساب ہونے تک نواز شریف کا تعاقب کرتی رہے گی، وہ دن دور نہیں جب حکمرانوں کی کرپشن کا دفاع کرنے والے ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے، عمران خان کے گھر کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، احتجاج سے جمہوریت نہیں کرپٹ حکومت ڈی ریل ہو گی، عمرا ن خان کے مطالبات جائز اور طریقہ احتجاج جمہوری ہے، کرپشن کے خلاف احتجاج کو روکنے کیلئے سب چور اکھٹے ہورہے ہیں لیکن ہم موروثی سیاستدانوں کو حقیقی جمہوریت کا راستہ نہیں روکنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 580095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش