0
Tuesday 1 Nov 2016 13:08

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز میں دھماکا، 6 مزدور جاں بحق

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز میں دھماکا، 6 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 48 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت دھماکا ہوگیا، جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جہاز توڑنے میں مصروف تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ ریفر کر دیا گیا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں اب تک 6 افراد جاں بحق، جبکہ 48 زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 16 بری طرح جھلسے ہوئے ہیں، جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جہاز میں لگی آگ بھجانے کی بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ایک ایک ٹن لوہے کی شیٹس کئی کئی میٹر بلند ہونے کے بعد لوگوں پر گری ہیں، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 580123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش