0
Tuesday 1 Nov 2016 18:06

لاہور، جرائم پیشہ افراد کو فنگر پرنٹس سے پکڑنا آسان ہوگیا، سافٹ ویئر متعارف

لاہور، جرائم پیشہ افراد کو فنگر پرنٹس سے پکڑنا آسان ہوگیا، سافٹ ویئر متعارف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے سی آر او برانچ لاہور نے فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کے نام سے نیاء سافٹ وئیر متعارف کروایا ہے جس سے جرائم پیشہ افراد کی شناخت کا عمل نہایت آسان ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے شعبہ سی آر او میں مزید بہتری لانے کیلئے کریمنل ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر کر تیار کیا گیا ہے جس میں جرائم پیشہ افراد کے مکمل کوائف اور ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ کریمنل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کسی بھی تھانے کے افسر کو جو معلومات درکار ہوں تو لمحہ بھر میں تمام ریکار سامنے آ جاتا ہے۔ فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کو لاہور کے 85 تھانوں میں متعارف کروا دیا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کی تمام انگلیوں کے پرنٹس محفوظ کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ایس پی سی آر او نے صوبے بھر میں اس وقت 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد جرائم پیشہ افراد کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اکٹھا کر لیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ میچنگ سسٹم کو مستقبل میں صوبے بھر میں متعارف کروایا جائے گا تاکہ صوبے بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ مکمل کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 580225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش