0
Tuesday 8 Mar 2011 01:55

کرم ایجنسی، جنگی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 6 شدت پسند ہلاک

کرم ایجنسی، جنگی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 6 شدت پسند ہلاک
پارا چنار:اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقے سپر گیٹ اور چنارک میں شدت پسندوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک کاروائی کے دوران جنگی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں 6 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ شیلنگ سے عسکریت پسندوں کے 7 ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملوں اور دیگر فوجی کاروائیوں کے خوف سے طالبان نے اب کرم ایجنسی کے اسی علاقے [وسطی کرم ] نیز لوئر کرم کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے۔ اور فضل سعید نامی طالبعم کمانڈر انکی قیادت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 58026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش