0
Tuesday 1 Nov 2016 23:29

عالمی ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی سے بی پازیٹو کردی

عالمی ایجنسی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی منفی سے بی پازیٹو کردی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم نقطہ نظر کے ساتھ بہتر کرکے بی منفی سے بی پازیٹو کر دی ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں موجودہ حکومت کی گورننس میں مسلسل بہتری کی بھی تعریف کی گئی، معیشت میں بہتری اور استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے شرح نمو بڑھنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی سالانہ اوسط قومی پیداوار میں ترمیم کرکے 2016 سے 2019 کے دوران 4.7 فیصد سے 5 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اندرونی سکیورٹی میں بہتری آئی ہے، لیکن ریٹنگ میں بہتری کے حوالے سے رکاوٹیں برقرار ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ریٹنگ میں بہتری پر وزیراعظم اور قوم کو مبارک باد دی ہے ۔
خبر کا کوڈ : 580284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش