QR CodeQR Code

وزیر داخلہ کی ایف سی اہلکاروں سے سرینا ناکے پر ملاقات

2 Nov 2016 00:47

اسلام ٹائمز: اہلکاروں سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے سے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہیں 50 فیصد بڑھ جائیں گی جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 35 سے بڑھا کر 45 سال کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاوس میں پریس کانفرنس اور اہم اجلاس میں شرکت کے بعد گھر کیلئے روانہ تھے کہ راستے میں سرینا موٹر کے مقام پر ایف سی اہلکاروں کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے اتر آئے اور اہلکاروں مصافہ کیا۔ اس موقع پر اہلکاروں نے وزیر داخلہ کو دیکھ کر تالیاں بجائیں اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اہلکاروں سے مختصر گفتگو میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے سے ایف سی اہلکاروں کی تنخواہیں 50 فیصد بڑھ جائیں گی جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 35 سے بڑھا کر 45 سال کردی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال 30 جون کو مزید 50 فیصد تنخواہیں بھی بڑھا دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 580308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580308/وزیر-داخلہ-کی-ایف-سی-اہلکاروں-سے-سرینا-ناکے-پر-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org