0
Wednesday 2 Nov 2016 06:28

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگرد ہلاک، 5 فرار

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگرد ہلاک، 5 فرار
اسلام ٹائمز۔ انسداددہشت گردی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شیخوپورہ میں مریدکے روڈ پر دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی گئی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ سے تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد، 4 کلاشنکوف، 5 پستول ، گولیاں اور 5 موٹر سائیکل برآمدکر لی گئیں، سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 580337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش