0
Wednesday 2 Nov 2016 11:28

آزاد کشمیر کیلئے کروڑوں روپے کے 5 ترقیاتی منصوبے منظور

آزاد کشمیر کیلئے کروڑوں روپے کے 5 ترقیاتی منصوبے منظور
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی نے نو کروڑ سترہ لاکھ روپے سے زائد کے 5 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں تعلیم، سوشل ویلفیئر و ترقی نسواں، انفارمیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ، انڈسٹریز اینڈ ٹیوٹا، سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، صحت، ماحولیات اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے کل 11 منصوبے زیرغور لائے گئے۔ آزاد جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات منصور قادر ڈار، سیکرٹری اطلاعات سید ظہورالحسن گیلانی، سیکرٹری سماجی بہبود خواجہ احسن، سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر راجہ عباس، سیکرٹری تعلیم سکولز ارشاد قریشی، سیکرٹری انڈسٹریز غلام بشیر مغل، سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل خالد حسین، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات راجہ رزاق خان، منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز عطاء اﷲ عطاء اور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ منصوبوں کے پی سی ون کی تیاری میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں غیرضروری اخراجات سے اجتناب اور سکیموں کو باربار ریوائز نہ کیا جائے تمام محکمے اپنے اپنے منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ایسے پراجیکٹس لے کر آئیں جن سے عوام کو فائدہ ہو اور ضرورت کی بنیاد پر ان کو لانچ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 580351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش