QR CodeQR Code

انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی رہائی کا حکم نامہ جاری

2 Nov 2016 16:47

اسلام ٹائمز: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ ملزمان پر ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کروانے کا الزام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تقریباً ساڑھے تین ماہ کی جیل کاٹنے کے بعد آخرکار کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی اور ایم کیوایم کے رؤف صدیقی کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ ملزمان پر ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کروانے کا الزام تھا۔ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان کو انیس جولائی کو ضمانتیں منسوخ ہونے پر اے ٹی سی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 580437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580437/انیس-قائم-خانی-اور-رؤف-صدیقی-کی-رہائی-کا-حکم-نامہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org