0
Wednesday 2 Nov 2016 17:10

وزیراعظم آئینی ذمہ داری پوری کریں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم آئینی ذمہ داری پوری کریں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی اور ان کو ضمانت ملنے پر مبارک باد پیش کی، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عاصم تمام مقامات سے بری ہو کر ثابت کر دیں گے کہ وہ بے گناہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر عاصم کو کبھی ایک، کبھی دوسرے قانون کے تحت قید کیا گیا۔ مرادعلی شاہ نے پُرامید لہجے میں کہا کہ عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، انشاءاللہ ڈاکٹر عاصم مقدمات سے بری ہوں گے اور ثابت کریں گے ان پر مقدمات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کا حق ہے، تاہم احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ہمارے چاروں مطالبات جمہوریت کے فروغ کیلئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو التجا کر سکتا ہوں کہ آئینی ذمہ داری پوری کریں اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ سی پیک کی سیکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اختیارات میں ترمیم درکار ہوگی تو کریں گے۔ مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ نیب کا پلی بارگین قانون اب بھی ہے، اگر قانون غلط تھا تو سب پر ریفرنس فائل کیا جائے، ایک ہی جرم کی دو سزائیں کیسے ہو سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 580444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش