0
Wednesday 2 Nov 2016 17:42

ایرانی تجارتی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ، کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

ایرانی تجارتی وفد کا لاہور چیمبر کا دورہ، کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ ایرانی تجارتی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر عبدالباسط سمیت مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں سے ملاقات کی۔ ایرانی وفد نے آئل کی تجارت کے حوالے سے ہم عصر پاکستانی کمپنیوں کیساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 2 رکنی ایرانی تجارتی وفد کے ہمراہ کمرشل اتاشی ایرانی سفارتخانہ علی اصغر بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر میاں عبدالرزاق، میاں زاہد جاوید، سابق سیکرٹری جنرل سارک چیمبر فار پاکستان رحمت اللہ جاوید سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ایرانی وفد نے آئل کی تجارت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صدر لاہور چیمبر عبدالباسط نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ میں آئل کی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اس میں ایرانی کاروباری برادری ہم عصر کمپنیوں کیساتھ ملکر کام کر سکتی ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم استعداد کی عکاسی نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ : 580452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش