0
Wednesday 2 Nov 2016 21:45

لاہور، موچی گیٹ گرنیڈ دھماکہ، سی ٹی ڈی نے گھر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور، موچی گیٹ گرنیڈ دھماکہ، سی ٹی ڈی نے گھر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں گرنیڈز دھماکوں کی تفتیش میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گھر کے 4 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب تاحال دھماکے سے گرنیوالے گھر کا ملبہ نہیں ہٹایا جا سکا۔ گزشتہ بدھ کے روز اندرون شہر موچی گیٹ میں عمران نامی شہری کے گھر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے 22 مرلے میں واقعہ گھر کی تینوں منزلیں زمین بوس ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کے مالک عمران کا بیٹا احسن اور 2 ہمسائے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملبے سے پولیس کو 14 ہینڈ گرنیڈ بھی ملے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کیا تھا۔ تفتیش کے لیے عمران کے 2 بیٹوں اور 2 پوتوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع سے متعدد شواہد ضائع کر دیئے کیونکہ شواہد اکٹھا کرنے کیلیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو 12 گھنٹے بعد بلایا گیا تھا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے موقع سے ملنے والے شواہد کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا۔ محلے داروں کا کہنا تھا کہ مکان تباہ ہونے کی وجہ سے وہ بے گھر ہوگئے اور کسی نے بھی انکے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔
خبر کا کوڈ : 580532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش