QR CodeQR Code

ہم ملک میں سیاسی استحکام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، ایم کیوایم پر امن سیاسی جماعت ہے، فاروق ستار

2 Nov 2016 23:39

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تمام سیاسی دفاتر کھولنے کا حق حاصل ہے، ہمیں امید ہے کہ پرامن سیاسی کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جلد رکے گا، رؤف صدیقی کو جیل سے رہا ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک پر امن سیاسی جماعت ہے، ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اپنے تمام سیاسی دفاتر کھولنے کا حق حاصل ہے، ہمیں امید ہے کہ پرامن سیاسی کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جلد رکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم رؤف صدیقی کو جیل سے رہا ہونے پر مبارک باد دیتے ہیں، امید ہے سینکٹروں کارکنان اور رہنما بھی جلد رہا ہوجائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 580561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580561/ہم-ملک-میں-سیاسی-استحکام-کو-قائم-رکھنا-چاہتے-ہیں-ایم-کیوایم-پر-امن-جماعت-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org