0
Wednesday 2 Nov 2016 23:47

اپنے حقوق اور عزاداری امام حسین (ع) سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونگے، علامہ شہنشاہ نقوی

اپنے حقوق اور عزاداری امام حسین (ع) سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونگے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور دہشت گرد ٹولہ ملت جعفریہ کو ہراساں اور پریشان کرنے سے باز رہے، کیونکہ ہم پر امن اور محب وطن لوگ ہیں لیکن اپنے حقوق اور عزاداری امام حسین (ع) سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونگے اور جو لوگ عزاداری کو روکنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ ذکر امام حسین (ع) کا سلسلہ 14 سو سالوں سے جاری و ساری ہے اور رہتی دنیا تک یہ ذکر قائم ہو دائم رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر توجہ دیں اور اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے کوشش کریں کہ پر امن اجتماعات کا انعقاد سیکیورٹی کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ اور ناظم آباد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ شہری انتظامیہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے۔
خبر کا کوڈ : 580566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش