0
Thursday 3 Nov 2016 18:59

پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ارون جیٹلی

پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، ارون جیٹلی
اسلام ٹائمز۔ حدمتارکہ پر مسلسل خلاف ورزی کے بعد بھارت کے مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے پاکستان کو خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ خاموشی سے رہ کر ہندوستان نے بہت برداشت کیا ہے، اب پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 14 چوکیوں کو تباہ کیا جانا پاکستان کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہندوستانیوں کی جان لینے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس بات کے ثبوت ہیں کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف اپنی زمین کا استعمال ہونے دے رہا ہے پاکستان کی جانب سے دہشت گرد ہندوستان میں آ رہے ہیں اوڑی، پٹھان کوٹ دہشتگردانہ حملہ ان کے ثبوت ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ارون جیٹلی نے کہا کہ ہم نے پرسکون رہ کر کافی کچھ سہا ہے، لیکن اب نہیں ہماری حکومت کی پالیسیاں مختلف ہیں پاکستان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سرحدی خلاف ورزیاں اب ہلاکتوں پر منتج ہورہی ہیں جو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہیں۔ ارون جیٹلی نے کہا ’’نیا اصول یہ ہے کہ بھارت یہ قبول نہیں کرے گا کہ پاکستان دہشتگردوں کو بھیج کر بھارت کو زخم دیتا رہے گا۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘‘۔ ان کا کہنا تھا ’’2003ء کے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی پاکستان نے کی۔ آخر کار دہشتگردی کیا ہے؟۔ آپ لوگوں کو تربیت دیتے ہیں اور پھر ان کو بھیج دیتے ہیں۔ آج سرحدی خلاف ورزی جنگ خلاف ورزی بن چکی ہے‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا ’’ہم نے خاموشی میں بہت کچھ سہا ہے اور ہم صرف سفارتی اقدامات کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 580599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش