0
Thursday 3 Nov 2016 10:52

ملتان، پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد گرفتار

ملتان، پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گردوں سمیت 9 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی ملتان نے سرچ آپریشن کے دوران 4دہشت گردوں سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق نیو ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس سے پہلے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر بہاالدین زکریہ یونیورسٹی کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 4 دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جن سے حساس تنصیبات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 580621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش