0
Thursday 3 Nov 2016 14:21

کراچی میں ایک بار پھر مکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

کراچی میں ایک بار پھر مکان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور حساس ادارے نے مشتركہ طور پر پرانا گولیمار میں واقع ایک مكان پر چھاپہ مار كر بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد كرلیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک نے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب اور ایس پی اورنگی ڈویژن سردار احمد كے ہمراہ پولیس كمپلكس كیماڑی میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایس ایس پی ویسٹ كی سربراہی میں پولیس پارٹی اور وفاقی حساس ادارے نے مشتركہ طور پر پہلے سے گرفتار ملزم اسد اﷲ ولد عبدالباسط كی نشاندہی پر پاك كالونی تھانے كے علاقے پرانا گولیمار عثمانیہ مسجد، سینٹرل مسلم آباد، غلام محمد ولیج شیرین بیكری كے قریب ایک مكان پر چھاپہ مارا، تو وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ كر دی، جس پر پولیس پارٹی كی جانب سے بھی جوابی فائرنگ كی گئی، پولیس پارٹی كی جانب سے فائرنگ كے نتیجے میں مسلح ملزمان تنگ گلیوں كا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے، جبكہ فرار ہونے والے ملزمان كی شناخت بطور انور ہڈی اور بلال بھیا كے ناموں سے گرفتار ملزم اسد نے كرلی، گرفتار ملزم كی نشاندہی پر مذكورہ مكان كی تلاشی كی گئی، تو مكان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد كركے پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ اسلحے میں 70 عدد اوان شیل، 11 عدد RGP راكٹ، 11 عدد بڑے اوان شیل، 5 عدد لائٹ مشین گنز، 3 عدد پستول بمعہ میگزین، ایک 7 MM رائفل، 8 عدد گراؤنڈ شیپ میگزین، رپیٹرز، 70 عدد ایس ایم جی كے میگزین، ایک راكٹ لاؤنچر، 7 عدد رائفلوں سمیت دیگر بھاری اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذكورہ مكان لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست كے كارندوں كے زیر استعمال تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسد ﷲ كو منگھوپیر پولیس اور حساس اداروں كے اہلكاروں نے منگھو پیر روڈ بلوچ پاڑا میں كارروائی كرکے گرفتار كیا تھا اور ملزم كا تعلق لیاری گینگ وار اور بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست گروپ سے ہے، جبکہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد كیا جانے والا اسلحہ لیاری گینگ وار میں استعمال كیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 580681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش