QR CodeQR Code

وزیراعظم کی کرپشن بڑا معاملہ ہے، انکے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا، عمران خان

3 Nov 2016 14:45

اسلام ٹائمز: سپیریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ لے، احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے سات ماہ بعد مہلت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا۔ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے حکومتی اعتراض پر بھی کپتان معترض نظر آئے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر ہنگامے کو سات ماہ ہوگئے، وزیراعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا، اب بھی وقت مانگا جا رہا ہے، وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ پانامہ کا ہنگامہ، عمران خان سپریم کورٹ سے خوش، حکومت سے بدستور ناراض، اٹارنی جنرل پر بھی سوال اٹھا دیا۔ عمران خان نے کہا قوم دیکھ لے، احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے سات ماہ بعد مہلت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا۔ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے حکومتی اعتراض پر بھی کپتان معترض نظر آئے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ عمران خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ پانامہ لیکس ایک خاندان کی کرپشن کا معاملہ ہے، اٹارنی جنرل کیوں پیش ہو رہے ہیں۔ کپتان نے کہا وزیراعظم کی کرپشن بڑا معاملہ ہے، ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے منتخب نمائندوں پر شیلنگ سے خیبر پختونخوا ناراض ہے۔ عدالتی کارروائی بتا دے گی کہ کون انتشار کی سیاست کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 580711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580711/وزیراعظم-کی-کرپشن-بڑا-معاملہ-ہے-انکے-پاس-عہدے-پر-رہنے-کا-کوئی-اخلاقی-جواز-نہیں-رہا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org