QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، جنگلی بھیڑیوں کے حملوں میں بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی

3 Nov 2016 19:21

اسلام ٹائمز: غاڑیزہ کے علاقے میں جنگلی بھیڑیے گھر سے باہر کھیلتے بچے پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، بچہ ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گیا، اسی علاقے میں ایک بزرگ پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا، جبکہ تیسرا حملہ جانسی کے علاقے میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے غاڑیزہ میں ایک بار پھر جنگلی بھیڑیوں کے حملوں میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افرد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق باڑہ کے علاقے سپاہ غاڑیزہ میں جنگلی بھیڑیے نے ایک بچے کو جو کہ اپنے گھر کے ساتھ کھیل رہا تھا اچانک حملہ کرکے اس کی گردن کو کاٹ لیا، جو ہسپتال سے قبل زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اسی علاقے میں ایک اور حملے میں جنگلی بھیڑیوں نے حاجی تیلا جان ولد سید جان نامی بزرگ کو شدید زخمی کر دیا، جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایسا ہی تیسرا حملہ جانسی کے علاقے میں کیا گیا، جہاں پر جنگلی بھیڑیے نے ایک اور شخص کو شکار بناکر کریم ولد جاوید خان کو شدید زخمی کر دیا۔ 6 مہینوں کے دوران جنگلی بھیڑیوں نے 31 بار حملے کر کے درجنوں افرد کو شکار بنا کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 580735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580735/خیبر-ایجنسی-جنگلی-بھیڑیوں-کے-حملوں-میں-بچہ-جاں-بحق-دو-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org