QR CodeQR Code

مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

3 Nov 2016 20:16

اسلام ٹائمز: چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، وزیر ریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حادثات پر سیاست نہیں کرنا چاہتا، تاہم وزیر ریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی، جبکہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حادثات پر سیاست نہیں کرنا چاہتا، لیکن حادثے کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کو ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے، مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے، جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت ایمرجنسی سینٹر کے قیام پر توجہ مرکوز کرے گی۔ بلاول بھٹو نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے امداد کی سفارش بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 580795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580795/مینڈیٹ-کا-مطلب-یہ-نہیں-کہ-عوام-کو-جواب-نہ-دیا-جائے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org