QR CodeQR Code

پاکستان کے عوام ایل او سی پر رہنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری محمدبرجیس طاہر

4 Nov 2016 10:51

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اوڑی حملے، نام نہاد سرجیکل سڑائیک کے ڈراموں کے بعد سخت مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کا اظہار وہ ایل او سی پر سیز فائز کے معاہدے کی رو زکی بنیاد پر خلاف ورزی کر کے کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے سانگلا ہل فیصل آباد میں ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ایل او سی پر رہنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اوڑی حملے، نام نہاد سرجیکل سڑائیک کے ڈراموں کے بعد سخت مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے جس کا اظہار وہ ایل او سی پر سیز فائز کے معاہدے کی رو زکی بنیاد پر خلاف ورزی کر کے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے درجنوں واقعات سامنے آئے ہیں جس میں اب تک درجنوں شہری شہید ہو چکے ہیں، بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی ان تخریبی کارروائیوں کا فی الفور نوٹس لے کر اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 580892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580892/پاکستان-کے-عوام-ایل-او-سی-پر-رہنے-والے-اپنے-کشمیری-بھائیوں-ساتھ-کھڑے-ہیں-چوہدری-محمدبرجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org