0
Friday 4 Nov 2016 14:33

پانامہ لیکس ایشو پر شور مچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ملک وارث کلو

پانامہ لیکس ایشو پر شور مچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ملک وارث کلو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا دامن کبھی بھی کرپشن سے آلودہ نہیں ہوا۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے ہی حق میں آئیگا اور پانامہ لیکس ایشو پر شور مچانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان کی تاریخ گواہ کہ عمران خان نے پہلے عدالتوں پر اعتماد کیا اور جب عدلیہ نے اُنکے خلاف فیصلہ دیا تو وہ پٹڑی سے اُتر گئے، عمران خان کی سیاست احتجاج اور دھرنوں کے گرد گھومتی ہے اور وہ قومی مفادات کی بجائے مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر گامزن ہیں، اہل سیاست کو ضرور سیاست کرنی چاہیے لیکن ملک و قوم کی قسمت سے نہیں کھیلنا چاہیے، ہم پہلے دن سے عدلیہ کا احترام اور عدلیہ کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہیں، عوام نے ایک بار پھر میلے ٹھیلے منانے والوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ کسی ایسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جو ملک و قوم کے مفاد کے منافی ہو۔ انکا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کامعاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے، اس کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، وزیراعظم پر الزام لگانے وا لے ماضی کی طرح ا ب بھی شرمسارہوں گے کیونکہ 2014میں بھی کمیشن کے فیصلے سے ان کو شرمندہ ہونا پڑا تھا، قوم ا ب تشدد اور احتجاج کے ذریعے سڑکوں پر فیصلے کرنے کی روایت کو دفن کرچکی ہے، عمران خا ن کو آئندہ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 580893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش