QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار

4 Nov 2016 15:51

اسلام ٹائمز: سرسید ٹاﺅن میں ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار ناکہ لگا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کو 2 گولیاں لگی ہیں، جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکار پھر نشانے پر، نامعلوم افراد نے سرسید ٹاﺅن میں پولیس کے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سرسید ٹاﺅن میں پولیس اہلکار ناکہ لگا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار ناکہ لگا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کو 2 گولیاں لگی ہیں، جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، تاہم واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 580916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/580916/کراچی-میں-پولیس-اہلکاروں-پر-فائرنگ-جوابی-سے-حملہ-آور-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org