0
Friday 4 Nov 2016 15:51

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکار پھر نشانے پر، نامعلوم افراد نے سرسید ٹاﺅن میں پولیس کے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سرسید ٹاﺅن میں پولیس اہلکار ناکہ لگا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر اہلکار ناکہ لگا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کو 2 گولیاں لگی ہیں، جو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، تاہم واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 580916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش