0
Friday 4 Nov 2016 19:18

کراچی، اچانک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ حکومت سندھ اور سیکورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی، اچانک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ حکومت سندھ اور سیکورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اچانک ایک بار پھر کراچی شہر میں نامعلوم دہشت گردوں نے پانچ افراد کو قتل کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اچانک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ حکومت سندھ اور سیکورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، حکومت سندھ اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کا سوراغ لگانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے دہشت گردی کی تازہ لہر کے بارے میں انصاف ہاؤس نرسری سے جاری مذمتی بیان میں کہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے وی آئی پی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو عوام کی سیکورٹی پر لگا دیں جن کو سیکورٹی چاہیئے ان کے پاس وسائل بہت ہیں وہ اپنے لئے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 580924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش